تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Friday, January 8, 2016

داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے آٹھواں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا

کر اچی ( نیوز رپورٹر)کراچی میں داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے آٹھواں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈی ایس ایف کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے داریل ہاؤس میں آٹھواں یوم تاسیس جوش و خراوش سے منایا۔ پروگرام میں بی این ایف، متحدہ قومی مومنٹ، پی پی پی، تانگیرقومی اتحاد اور این ایس ایف جی بی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لیے تمام پارٹیوں اور علماء کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ ڈی ایس ایف کے چئیرمین قاری محمد فاروق نے داریل انجینئروں کے اغوا کے واقعے اور بعد ازاں مقامی لوگوں پر لگائے گئے الزامات کی بھرپور مذمت کی ۔ ڈی ایس ایف کے صدر سعید نواب نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ داریل و تانگیر کو ضلع بنایا جائے۔ پروگرام میں ڈی ایس ایف کراچی یونٹ کا نیا کابینہ بھی تشکیل دیا گیا۔ 

No comments:

Post a Comment