تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

قومی


پاکستان میں عدم استحکام سے متعلق امریکی صدرکے خدشات درست نہیں، سرتاج عزیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے آئندہ کئی دہائیوں تک پاکستان میں عدم استحکام ہونے سے متعلق خدشات درست نہیں جب کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام رہا ہے۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا جس میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے امریکی صدر براک اوباما کی طرف سے پاکستان کے بارے میں جاری کیے گئے بیان پر تحریک التوا پیش کی جس کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی صدر کے آئندہ کئی دہائیوں تک پاکستان میں عدم استحکام ہونے سے متعلق خدشات درست نہیں، امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام رہا ہے لہٰذا صدر اوباما علاقائی عدم استحکام کے سلسلے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے کردار کا جائزہ لیں جب کہ پاکستانی حکومت امریکی صدر کے بیان کو بطور قوم چیلنج کرتی ہے۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندرونی سلامتی کو خطرہ ہے، دہشت گردی اور معاشی بدحالی عدم استحکام کا سبب بن سکتی ہے لیکن ہم ملک میں عدم استحکام نہیں ہونے دیں گے جب کہ قومی عزم برقرار رہا تو چیلجنز پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی سے افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں جب کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے ملک میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
مشیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے شدت پسندی کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص خراب ہوا اور ملک عدم استحکام کا شکار ہوا تاہم موجودہ حکومت نے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے داخلی اور خارجی سطح پر بہت سے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے 12 جنوری کو سٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدت پسندی کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار رہےگا۔

اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف بری

کوئٹہ: 
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جان محمد گوہر نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔ ساڑھے تین سال تک زیرسماعت رہنے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے عدم شواہد پر مقدمے میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کو بری کردیا۔
اکبربگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں اسے چیلنج کریں گے جب کہ تفتیشی ٹیموں کی کارکردگی ناقابل بیان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکبربگٹی کی قبرکشائی اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے دائر درخواستیں بھی عدالت نے خارج کردیں اورعدالت سے کہا کہ کیس میں بہت پیچیدگیاں ہیں، ہر سماعت پر عدالت آتے رہے لیکن ایک ملزم کو ایک بھی سماعت پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اس لئے کیس کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، ملزمان کو سزا ملنی چاہیئے تھی۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں بے گناہ تھے اس لئے باعزت بری ہوئے جب کہ ہمارے خلاف کسی نے بھی گواہی نہیں دی۔

اقتصادی راہداری ،بلوچستان میں 5 صنعتی زون قائم کئے جائینگے  رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر اقتصادی زونز کے قیام بارے رپورٹ پیش کردی گئی‘ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر 12مقامات پر اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے جن میں 5 زون بلوچستان جبکہ 7 خیبرپختونخوا میں قائم کئے جائیں گے۔ منگل کو وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر اقتصادی زونز کے قیام بارے پیش کی گئی رپورٹ کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے مغربی روٹ جو کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے گزرنا ہے کے بارے میں اقتصادی زونز کے مقامات کی نشاندہی کے لئے کمیٹی قائم کی تھی ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی جس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر بلوچستان میں پانچ اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے جن میں ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل تربت انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ‘ پانچ ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل اسٹیٹ خضدار‘ کوئٹہ کے قریب دشت انڈسٹریل زون ‘ ہزار ایکڑ پر مشتمل بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ جبکہ قلعہ سیف اﷲ ‘ ژوب اور لورا لائی میں جنکشن پر انڈسٹریل زونز قائم کئے جائیں گے۔ پانچ اقتصادی زونز کے علاوہ بلوچستان میں فری زون بھی قائم کیا جائے گا جس کے لئے زمین چینی حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں پاک چین اقتصادی راہداری پر سات اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے جن میں مانسہرہ میں 80ایکڑ پر مشتمل ماربل اینڈ گرنائیٹ ‘ انڈسٹریل اسٹیٹ حطار جبکہ نوشہرہ میں ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے گی۔ 424 ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل سٹیٹ حطار میں فیز سیون قائم کیا جائے گا‘ 90 ایکڑ پر حطار ٹو میں انڈسٹریل اسٹیٹ غازی قائم کیا جائے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 188ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل سٹیٹ قائم کیا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کوہاٹ اور کرک کی سرحد پر واقع ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل سٹیٹ قائم کیا جائے گا۔ پاک چین کوریڈور کے مغربی روٹ پر بنوں میں چار سو ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل اور اکنامک زون تشکیل دیا جائے گا۔ مغربی روٹ بارے وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے اقتصادی زونز کی نشاندہی کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر 2015 کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں نجکاری کمیشن کے چیئرمین مفتاح اسماعیل‘سیکرٹری بی او آئی افتخار بابر‘ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ‘ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ‘ ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ ڈاکٹر شجاعت علی‘ ایڈیشنل سیکرٹری ایم او انڈسٹری اسلام آباد شیر ایوب خان‘ ایڈیشنل سیکرٹری واٹر اینڈ پاور عمر رسول‘ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ظفر حسن‘ جوائنٹ سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید توقیر اور سی ای او کے پی ای زیڈ ڈی اینڈ ایم سی پشاور محسن ایم سید شریک تھے۔

سانحہ صفورا میں ملوث  گرفتار ملزمان فوج کے حوالے






کراچی:سانحہ صفورا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارآٹھ ملزمان کو فوج کے حوالے کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت فوجی عدالت میں کرنے کی منظوری دی تھی۔
جیل حکام کے مطابق ملزمان طاہر منہاس، سعد عزیز، اسد رحمن، حافظ ناصر، اظہر عشرت، سلطان قمر، حسین عمر اور نعیم ساجد کو آج سینٹرل جیل کراچی سے ملیر چھاونی منتقل کردیا گیا۔
گذشتہ ماہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی سفارش پر ملزمان کے خلاف درج اٹھارہ مقدمات فوجی عدالت منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔ملزم نعیم ساجد نے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات فوجی عدالت منتقل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قانون کے تحت ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر مقدمات فوجی عدالت منتقل نہیں کیے جاسکے۔


بہاو الدین زکریہ یونیورسٹی ،طلباءکا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
لاہور :لاہور میں بہاو ¿الدین زکریا یونیورسٹی کے طلباءنے مطالبات کے حق میں کیمپس کے باہر احتجاج کیا۔






سیاسی جلسوں میں ترانوں پر رقص کی روایت اب احتجاجی مظاہروں میں بھی نظر آرہی ہے، بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی لاہور کے طلباءکینال روڈ بلاک کر ترانوں پر ناچتے رہے۔طلبا کا مطالبہ تھا کہ یونیورسٹی کیمپس کا ایچ ای سی کے ساتھ الحاق کیا جائے اور انہیں ڈگریاں جاری کرکے ان کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔


قومی ایکشن پلان پر بلاول کے تحفظات

زرداری نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اتفاق رائے سے مرتب کیا جانے والا قومی ایکشن پلان اب نواز لیگ ایکشن پلان بن چکا ہے۔ بتایا جائے کہ اب تک جتنے افراد کو بھانسی دی گئی ان میں سے کتنے خطرناک دہشت گرد، کتنے بچے،ذہنی مریض اور عام مجرم تھے۔

تھرپارکر میں وبائی امراض سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

سول اسپتال مٹھی میں وبائی امراض کے باعث زیر علاج مزید ایک نومولود بچہ دم توڑ گیا جب کہ تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے گاوں پراگو میں بھی 15 روز کا ایک بچہ انتقال کر گیا

سعودیہ عرب اورایران میں کشیدگی پرحکومت غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے،شاہ محمود قریشی   

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب کےدرمیان حالات کشیدہ ہیں، حکومت اس معاملے میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، پاکستان اس معاملے میں انتہائی اہم کردارادا کررہی ہے  لیکن حکومت اس پربات کرنے کے لئےتیارہی نہیں،

وزیراعظم  کا دورہ کراچی

ہاسیس کھاری واٹر چینل سیلاب کی نذر،  فصلیں ضائع ہونے کا خدشہ

جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے نائب صدر محمد طارق گجر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے نائب صدر محمد طارق گجر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

۔

No comments:

Post a Comment