تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

بین الاقومی

پاکستان کی پالیسی درست ہے؛ امریکی صدرنے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ کہتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی پالیسی درست ہے۔ پاکستان نے کئی مخصوص گروہوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو انٹرویو میں امریکی صدر نے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی پالیسی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت خطے میں عدم استحکام نہیں چاہتی،خطے میں عدم استحکام خود پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔
باراک اوباما نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے کئی مخصوص گروہوں کیخلاف کارروائیاں کی ہیں۔
اپنے انٹرویو میں صدر اوباما کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جانا چاہیے اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے

امریکا میں برف کا طوفان 20 افراد ہلاک، کروڑوں لوگ گھروں میں محصور

واشنگٹن ڈی سی: امریکا کی مشرقی ریاستوں میں برف کے شدید طوفان نے زندگی کو منجمد کرکے رکھ دیا ہے جب کہ کروڑوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے جنوبی خلیجی سمندری علاقے میں جنم لینے والا یہ طوفان ارکنساس، ٹینیسی اور کنٹکی کے بعض مقامات پر برف گراتے ہوئے آگے بڑھتا جا رہا ہے اور سارے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آتے جا رہے ہیں۔ برفباری کا سلسلہ اگلے ہفتے کے دوران بھی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اندرون اور بیرون ملک ہزاروں پروازیں منسوخ کردی ہیں جب کہ متاثرہ ملکوں میں اب تک سیکڑوں ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں جن میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
ٹینیسی، نارتھ کیرولائنا، ورجینیا، میری لینڈ، پینسلوینیا، ڈسٹرکٹ کولمبیا اور دیگر کئی ریاستوں کے بعض علاقوں میں ہنگامی صورت حال کا نفاذ کر دیا گيا ہے، طوفان کے نتیجے میں لاکھوں مکانات بجلی سے محروم ہیں اور ریاست کینٹکی میں جہاں اب تک سب سے زیادہ برف پڑی ہے، ہزاروں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریفک میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کی لائن 35 میل لمبی ہے۔

برف کا یہ طوفان آج دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے گزرے گا تاہم اس سے قبل ہی یہاں اب تک ڈھائی فٹ برف پڑ چکی ہے۔ شہر برف میں مکمل طور پر چھپ گیا ہے، سڑکیں سنسان ہیں، ریستوران، بار اور سپرمارکیٹس بند ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے دارالحکومت کے رہائشیوں کو طوفان کے گزر جانے تک کسی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ تلاش کر لیں اور وہیں رہیں۔
نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شہر میں دو فٹ تک برف پڑ سکتی ہے اور یہ طوفان شہر کی تاریخ کے پانچ بدترین برفانی طوفانوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ اس لئے عوام سڑک سے دور رہیں۔ امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر پیرس اور سوئٹزرلینڈ کے پانچ روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچے لیکن ان کا جدید ترین طیارہ بھی خراب موسم کے باعث واشنگٹن کے قریب میری لینڈ میں نہ اتر سکا۔ ان کی پرواز کو فلوریڈا کی طرف جانا پڑا جہاں وہ موسم ٹھیک ہونے تک کا انتظار کریں گے اور پھر دارالحکومت واپس آئیں گے۔



خلامیں پہلی مرتبہ پھول اگانے کا تجربہ کامیاب

واشنگٹن: تاریخ میں پہلی مرتبہ خلا میں پھول کی افزائش کی گئی ہے جو چند روز پہلے خلا کے بے وزنی کے ماحول میں کھل چکا ہے۔
ناسا کے مطابق یہ ایک زینیا پھول ہے جو اردو میں آہار کے نام سے جانا جاتا ہے، اس پھول کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کھایا بھی جاسکتا ہے۔ ناسا حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے خلا کے طویل سفر کے دوران خوراک بننے والے پھول مثلاً ٹماٹر وغیرہ اگائے جاسکیں گے جو انسانوں کے کھانے کے کام آئیں گے۔
اس سے قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سلاد اگانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا تھا۔ خلا کے خاص ماحول اور کششِ ثقل کی کمی کی وجہ سے پودوں اور پھولوں کی افزائش میں مشکل پیش آتی ہے اور اسی لیے اس خوبصورت پھول کوایک کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ ناسا کے مطابق اس کی افزائش میں خلانورد اسکاٹ کیلی نے بہت محنت کی جو ایک سال سے خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔
ایک ماہ قبل چند پھول نمی اورپھپھوند کی وجہ سےمرگئے تھے لیکن اب یہ پہلا پھول اپنی بہار دکھا رہا ہے۔ اس کے لیے اسکاٹ نے پھول کے متاثرہ حصے کاٹ دیئے اور پانی دینے کا معمول بھی بدل دیا تھا۔
ناسا میں خلائی زراعت کے ماہر کے مطابق پھول اگانے  سے بہت معلومات ملی ہے کہ خلا کے خاص ماحول میں پودوں میں پانی کس طرح سفر کرتا ہے اور کن چیزوں سے پودوں کو نقصان پہنچتا ہے جب کہ یہ معلومات مستقبل میں چاند، مریخ اور طویل انسانی خلائی سفر کے لیے موزوں ثابت ہوں گی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ انسان کو مریخ تک پہنچنے کے لیے کئی ماہ کا طویل سفر کرنا ہوگا اور اس کے لیے ضروری ہے کہ خلائی جہاز میں ہی سبزیاں اور پھل اگائی جائیں جو ایک جانب خلانوردوں کا پیٹ بھرسکیں تو دوسری جانب فضا میں آکسیجن اور تازگی فراہم کرسکیں اور پھول کی افزائش اس ضمن میں ایک اہم قدم ہے تاہم آئندہ سال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ٹماٹر کی افزائش کی جائے گی۔

امریکی صدر کا آخری اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب




واشنگٹن:امریکی صدر بارک اوباما نے آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا ہے کہ امریکی شہریوں کا تحفظ اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اولین ترجیح رہی ، داعش کو وہ سبق سکھائیں گے جو اس سے پہلے دہشتگروں کو سکھایا۔
امریکی صدر بارک اوباما کے آٹھ سالہ دور اقتدار کے آخری اسٹیٹ آف دی یونین کے لیے آنے پر تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا گیا، آخری خطاب میں انہوں نے امریکا کی سلامتی، دہشتگردی کے جنگ سمیت اہم داخلی اور خارجی امور پر روشنی ڈالی، امریکی صدر نے خبردار کیا کہ داعش کے بغیربھی پاکستان،افغانستان،مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ رہے گا۔
امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ داعش کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔امریکی صدر نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ داعش ایک بڑے مذہب کی نمائندگی کرتی ہے۔
بارک اوباما نے داعش کے خلاف جنگ کو تیسری عالمی جنگ قرار دینے کے تاثر کی بھی نفی کی۔کہا کہ داعش کی جنگ کو تیسری عالمی جنگ قرار دینا ایک معمولی دعویٰ ہے،گزشتہ ایک سال سے امریکا ساٹھ سے زائد ممالک کے ساتھ اتحاد میں شامل ہے،ہمارا اتحاد داعش کی مالی ماونت اور ان کے پیروکاروں کے خاتمے کے لیے ہے۔
اوباما نے اپنے دور کی معاشی پالیسیوں کا ذکر کیا اور صحت کی سہولیات مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تین سال بعد نئی مصری پارلیمان کا پہلا اجلاس

تین سال بعد مصر کی پارلیمان نے ایک مرتبہ پھر کام کرنا شروع کیا اور اس کے پہلے اجلاس کے موقعے پر پارلیمان کے عمارت صدر عبدالفتح السیسی کے حامیوں سے کچھا کچھ بھر گئی۔
اسلام پسند ارکان اسمبلی کی اکثریت پر مشتمل پارلیمان کو سنہ 2012 میں برطرف کر دیا گیا تھا۔
اگلے برس صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کی مخالفت میں زبردست عوامی مظاہروں کے بعد جنرل السیسی نے ان کی حکومت کو اقتدار سے باہر کر دیا تھا۔
پارلیمان کا اجلاس اتنے زیادہ عرصے کے بعد شروع ہوا ہے کہ اب اسے پندرہ دن کے اندر اندر 300 سے زائد نئے قوانین کی منظوری دینا ہے۔
نو منتخب ارکان اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقعے پر ارکان نے حلف اٹھائے جس کے بعد اب انھیں سپیکر اور دو ڈپٹی سپیکروں کا انتخاب کرنا ہے۔
مصری پارلیمان 568 ارکان پر مشتمل ہے اس میں صدر السیسی کے حامی اتحاد کو برتری حاصل ہے۔
اگرچہ اتوار کے اجلاس میں محض رسمی کارروائی ہونا تھی لیکن اس میں اس وقت خلل پڑ گیا جب ایک رکن اسمبلی نے دھواں دھار تقریر شروع کر دی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر السیسی کے حامی رکن اسمبلی مرتدا منصور نے پہلے تو ارکان اسمبلی کے حلف کے سرکاری الفاظ پڑھنے سے انکار کر دیا اور پھر اس کے بعد حلف نامے کو تیز تیز پڑھ کرنا ختم کرنے کی کوشش شروع کر دی۔
مرتدا منصور کو حلف کے ان فقروں سے اختلاف تھا جن میں سنہ 2011 میں سابق صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹنے کو سراہا گیا ہے کیونکہ حکومت میں شامل کئی افراد اب سمجھتے ہیں کہ حسنی مبارک کو اقتدار سے نکالنا قدم نہیں تھا۔



شام میں فضائی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد سو ہو گئی






شامی سول ڈیفنس کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں کی گئی بمباری میں ہلاکتوں کی تعداد سو ہو گئی جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے شام میں شہریوں کی ہلاکتوں پر روس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
برطانیہ کے آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ستمبر سے اب تک روسی کارروائیوں میں دوہزار تین سو اکہتر افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک سو اسی بچوں سمیت سات سو بانوے شہری شامل ہیں۔
دوسری جانب روس نے شام کے شہری علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران معصوم شہریوں کے جانوں کے ضیاع پر ہونے والی تنقید مسترد کر دی،انہوں نے کہا کہ فضائی حملوں میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
روس کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شام میں شہریوں کی ہلاکتوں پر روس کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں،وزارت دفاع کے ترجمان ایگو کوناشینکور کا کہنا ہے کہ ایسی تمام رپورٹس جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

.

دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی


دبئی: برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی کئی منزلوں کو اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ ’’دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن‘‘ ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

No comments:

Post a Comment