تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Friday, January 8, 2016

بی ایس او اور جی بی یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی اشتراک سے رنگارنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد

کرا چی (علی احمد جان )کراچی میں بی ایس او اور جی بی یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کلچر شو کا انعقاد کیاگیا۔جس میں کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود مسلکی نفرت کو ختم میں نوجوان مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بگروٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی اشتراک سے رنگارنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے حصے میں گلگت بلتستان کی تاریخ پر بات چیت کی گئی۔ این ایس ایف جی بی کے عنایت بیگ نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جی بی میں مسلکی منافرت ضیاالحق کے دور میں عروج پر پہنچ گئی تھی جو ہنوز جاری ہے۔ دی ہارمونی تھیٹر گروپ نے مسلکی منافرت کے حوالے سے تھیٹر پیش کیا جسے ناظرین نے خوب سراہا۔ پروگرام کے دوسرے حصے میں علاقائی موسیقی پر نوجوانوں نے رقص پیش کیا۔ بی ایس او کے صدر علی اکبر اور جی بی یو ایس اے کے ذوالقرنین نے کہا کہ اس طرح پروگرام مستقبل میں بھی پیش کئے جائیں گے۔ میزبانی کے فرائض علی احمد جان اور خالد نے انجام دئیے۔


No comments:

Post a Comment