تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Monday, January 11, 2016

قومی ایکشن پلان پر بلاول کے تحفظات

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اتفاق رائے سے مرتب کیا جانے والا قومی ایکشن پلان اب نواز لیگ ایکشن پلان بن چکا ہے۔ بتایا جائے کہ اب تک جتنے افراد کو بھانسی دی گئی ان میں سے کتنے خطرناک دہشت گرد، کتنے بچے،ذہنی مریض اور عام مجرم تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے ایک سیاستدان نے طالبان کے حق میں بیان دیا اور دوسرے نے پشاور میں انہیں دفاتر کھولنے کی اجازت دینے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن کی حفاظت کے لئے وزیر داخلہ کا افغان طالبان سے مذاکرات کا بیان افسوسناک ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اعلی اداروں کے سربراہان کی تقرری سے متعلق فیصلوں کا اختیار کسی ایک کے پاس نہیں ہونا چاہیئے۔

No comments:

Post a Comment