تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Thursday, January 7, 2016

سعودیہ عرب اورایران میں کشیدگی پرحکومت غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے،شاہ محمود قریشی


  • اسلام آباد( ویب ڈسیک)پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب کےدرمیان حالات کشیدہ ہیں، حکومت اس معاملے میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، پاکستان اس معاملے میں انتہائی اہم کردارادا کررہی ہے  لیکن حکومت اس پربات کرنے کے لئےتیارہی نہیں، حکومت  اس معاملے پراپنی پالیسی واضح کرے اورکسی بھی فیصلے سے قبل پارلیمنٹ سے رائے لے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کے ارکان کو سعودیہ عرب ایران کشیدگی پر حکومتی پالیسی کا علم ہوگا تو وہ ناصرف عوام کو مطمئن کرسکیں گے بلکہ حکومت کی معاونت بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی وزیرخارجہ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں آنےکی دعوت دیتےہیں۔

No comments:

Post a Comment