تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Saturday, January 2, 2016

آئی ایس او کے تحت شیخ النمر کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی ریلی نکلی گئی۔

کراچی (پ.ر): امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سعودی عرب میں شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد بروز ہفتہ بعد نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ شاہ خراشان تا نمائش چورنگی تک کیا گیا۔ جس میں خواتین و بچوں سمیت شرکا ء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے اپنے ہاتھوں میں شیخ باقر النمرکی تصویریں ،بینرزاور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ جس میں شیخ ہاقر النمر کی سزا موت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی سے آئی.ایس.او کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس ، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی عوسط ،مولانا صادق رضا تقوی مولانا منور نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکا ء سے اپنے خطاب میں آئی.ایس.او کراچی ڈویژن کے صدر یاور عبا س کا کہنا تھاکہ شیخ باقر النمر کو حق گوئی کے جرم کی سزا دی گئی۔سعود ی عرب میں آزادی اظہار رائے پر عائد پابندی پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برداری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ اور اسکے ماتحت ادارے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی روکوانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ آل سعوداپنے طرز حکمرانی پر تنقید کرنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر شیخ باقر النمر کی سزائے موت کی مذمت کرتے ہوئے صدر ، پاکستان عوامی تحریک کراچی علی عوسط کا کہنا تھا کہ سعودی حکمران اپنی کوتاہیاں چھپانے کے لئے ظلم و ستم کا سہارا لے رہے ہیں۔ شیخ باقر النمر حق و صداقت کی آواز تھے۔ اس کی سزا ئے موت آزادی اظہار رائے کا قتل ہے۔ شیخ النمر کے معاملے میں اقوام متحدہ اور آزادی اظہار رائے کی علمدار مغربی ممالک کے کردار پر بھی سوالیہ نشان اٹھاتے ہیں۔اس موقع پر مولانا صادق تقوی ، مولانا منور نقوی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

No comments:

Post a Comment