تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Saturday, January 2, 2016

حکومت نے ہنزہ کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں، عابد علی بیگ

گلگت(پ ر)معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہنزہ کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ہنزہ کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ناصر آباد میں 10بستروں کے ہسپتال ،گرلز ہائی سکول کے قیام ،ناصر آباد کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لئے ایفادپراجیکٹ کے تحت فنڈز کی فراہمی اور شیناکی تحصیل کے لئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ مشاورت کے بعد مناسب موقع پر اعلانات کئے جائیں گے ناصر آباد ہنزہ میں ناصر آباد یوتھ کے زیر اہتمام منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی بنیاد سرآغا خان سوئم سرسلطان محمدشاہ نے 1906میں رکھی اور ہم سب پاکستان کی خالق اس جماعت کے کارکن ہیں انہوں نے کہا کہ میں آج کے اس ٹورنامنٹ میں وزیراعلیٰ کا پیغام لیکر آیا ہوں اور وہ پیغام یہ ہے کہ 8جنوری 2015کی طرح ہنزہ بالخصوص ناصر آباد کے عوام اور یوتھ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ یافتہ امیدوار کوووٹ دیکر کامیاب کریں گے انہوں نے کہا کہ سانحہ عطاء آباد کے بعد متاثرین کے دکھ درد بانٹنے کے لئے ہمارے قائد محترم میاں محمدنوازشریف ہنزہ تشریف لائے اور متاثرین کے لئے مالی پیکج کا نہ صرف اعلان کیابلکہ متاثرین کو اعلان کردہ مالی پیکج کو عملی جامع پہنایا اور شہداء عطاء آباد کو 5,5لاکھ کے چیکس تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے اور عوام ہنزہ نے پاکستان کی خالق اس جماعت پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے ہم اس کے لئے مشکور ہیں اس سے قبل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل شمس آباد کلب نے ڈموٹ کلب کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیکر جیت لیا اور ٹرافی اپنے نام کرلیا مہمان خصوصی نے اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کے لئے 10ہزار روپے انعام سمیت ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات ادا کرنے کا بھی اعلان کیا عوام ناصر آباد کی ایک بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا اور اختتام پر پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگائے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما ایمان شاہ ،پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ گلگت بلتستان کے صدر حاجی محمد الیاس ،پاکستان مسلم لیگ ن کے پروٹوکول آفیسر شاہد اقبال ،شبیر عالم لون نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ضلع ہنزہ کے جنرل سیکریٹری رحمت کریم نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ امام نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا سینئر رہنما محمد اکبر نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دئے تقریب کے اختتام پر معززین ناصر آباد نے علاقے کے مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی کو آگاہ بھی کیا ۔

No comments:

Post a Comment