تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Friday, January 1, 2016

الیکشن کمیشن جانبدار ہے اور اس سے شفاف انتخابات کی امید نہیں ، عمران خان

 اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے اور اس سے شفاف الیکشن کی کوئی امید نہیں ۔
  • پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات  کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات کی  امید نہیں، جہانگیر ترین کو انصاف کے حصول کے لئے دو کروڑ سے زائد رقم خرچ کرنا پڑی ۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے  کیونکہ الیکشن کمیشن جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل نہیں کررہا، این اے 122 کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر ریاض کیانی نہیں آئے کیونکہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے اور ریاض کیانی(ن) لیگ کے نمائندے ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے پوچھتا
ہوں کہ وہ جمہوریت کو مانتی بھی ہے یا نہیں، نہ ہمیں اقتصادی راہداری  منصوبے پر اعتماد میں  لیا گیا اور نہ ہی پاک چین اقتصادی راہداری کے متعلق کچھ بھی واضح کیا گیا ہے، اسمبلی تب مؤثر ہوگی جب ہمارے سوالات کا جواب دیا جائے گا ، جمہوریت میں فیصلے اداروں کے اندر ہوتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی صرف چوروں کو بچانے کے لئے ہے یہ ایمانداروں پر ٹیکس ہے اس کی کھل کر مخالفت کریں گے ۔

No comments:

Post a Comment