گلگت(پ۔ر) نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان ڈی۔ائی۔جی(ر) میر افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان بالخصوص دیامر میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال، نقصانات اور سڑکوں کی بحالی کے سلسلے میں حکومت تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے۔ ڈی۔جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ گلگت بلتستان، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ عوامی مشکلات دور کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں اور وسائل صرف کریں۔ چلاس تا گلگت مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام جاری ہے جس میں ایف۔ڈبیلو۔ او کا بھی تعاون حاصل ہے۔ ضلعی دیامر کے . . انتظامی افسران تتہ پانی اور لال پڑی کے مقامات پر ہونے . والے نقصانات کا نہ صرف فزیکل مانیٹر کر رہے ہیں بلکہ . . زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل بھی کر چکے ہیں جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے اس کے علاوہ گزشتہ دن سے مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ دیامر اپنا عملہ اور مشینری کے ہمر . . . . . .
No comments:
Post a Comment