کراچی ( ریاض یاسینی) بیگل شوشل ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر اہتمام گزرشتہ روز کراچی آغاخان جیم خانہ میں یاسین میوزیکل شو کے نام سے ایک پروقار شو کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں یاسین کے کراچی میں مقیم خواتین وحضرات کی کثیر تعد اد نے شرکت کی پروگرام میں یاسین سے تعلق رکھنے والے بروشسکی زبان کے معروف شاعر بشارت شفیع کا چوتھاالبم ہوزورہ ہوزورہ یاسین کے مشہورو معروف شاعروگلوکار (یاسینے مایون)محبوب جان یاسینی اور کرن ناز کی آواز میں حالیہ دنوں کراچی میں ریگارڈنگ ہوا تھا کو بھی باقائدہ طور پر ریلز کردیا گیا شرکاء محفل نے بشارت شفیع کی گہری شاعری اور محبوب جان کی سوریلی آواز سے خوب لطف اندوز ہوگئے اور ساتھ ساتھ دیسی رقص بھی پیش، کیا۔پروگرام کا مہمان خصوصی ملکی وغیر ملکی شہرت یافتہ ،معروف ماہر فلکیات آغابہشتی تھے۔انہوں نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی روح کی غذا ہوتی ہے گلگت بلتستان کی ثقافت اور موسیقی دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں جو کہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک میں بھی ہماری موسیقی کو بڑے شوق سے سنتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنی اس منفرد ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت ہیں اور اپنے فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کو رہنمائی کرنے کی بھی ضرورت ہیں انہوں نے فنکاورں کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔پروگرام کے شرکاء سے ظفر اقبال نے بروشسکی زبان کی تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بروشسکی کا تعلق کوہ قاف (Caucasian)کے زبانوں میں ہوتا ہے اور ان کو Language Isolate کہا جاتا ہے گلگت بلتستان میں بروشسکی زبان ہے ہنزہ، نگر، یاسین اور سری نگر کے ایک گاوں(ترال) میں بولی جاتی ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ چار مختلف زبانیں ہیں حلانکہ ایسا نہیں ہے یہ ایک ہی زبان ہے مگر بولی کے اعتبار سے تھوڑا مختلف ہے۔تاریخ سے یہ بات واضح ہے کہ گلگت بلتستان میں بروشو آباد تھے اور پورے خطے میں بروشسکی بولی جاتی تھی۔ جس کے شواہد وہاں کے جگہوں کے ناموں سے ملتے ہیں مثلا پنگل، ینگل، دہیمل ، سربل ، ہیر بل اشکومن، چھلپی، غوٹم داس،باتم داس، ڈور کھن، وغیرہ۔انہوں نے مذید کہا کہکہا جاتا ہے کہ زبان ایک تغیر پذیر شے ہے اور یہ اسکی خوبصورتی ہے۔ بروشسکی کو باہر کے زبانوں نے بہت متاثر کیا ہے۔خاص کر فارسی، کھوار، اردو جس کی وجہ ان زبانوں کا ایک خاصا حصہ بروشسکی میں موجود ہے۔ ان زبانوں کا بروشسکی میں آنا مذہب، حکومت اور ایجادات کی وجہ سے ہے۔انہوں نے بشارت شفیع کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی خوبصورت شاعری سے بروشسکی زبان کو وسعت دیاہے۔ بشارت شفیع کی شاعری میں الفاظ کا چناو بہت ہی عمدہ ہے جس میں ثقافت، تہذیب اور روایات کی بہترعکاسی ہے۔
پروگرام میں یاسین کے سینئرز خلیفہ موسیٰ،شیر زمان ،ہمت شاہ،اقبال شاہ،بشیر،محمد وزیر،ظفر اقبال،جاوید اور دیگر بھی شریک تھے۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض احمد علی شاہ،اقبال حسین اور فرزانہ نے انجام دیے ۔
پروگرام میں یاسین کے سینئرز خلیفہ موسیٰ،شیر زمان ،ہمت شاہ،اقبال شاہ،بشیر،محمد وزیر،ظفر اقبال،جاوید اور دیگر بھی شریک تھے۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض احمد علی شاہ،اقبال حسین اور فرزانہ نے انجام دیے ۔
No comments:
Post a Comment