تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Tuesday, January 5, 2016

ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال گلگت میں مثبت تبدیلی آرہی ہے جو خوش آئند ہے، حفیظ الرحمن

گلگت (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال گلگت میں مثبت تبدیلی آرہی ہے جو خوش آئند ہے ماضی کی حکومتوں کی ترجیحات میں صحت شامل نہیں تھا لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح صحت کا شعبہ ہے اسی لئے محکمہ صحت کا قلمندان میں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے تاکہ اس پر خصوصی توجہ دے سکوں۔ صحت، تعلیم ، پانی اور امن ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے اسیلئے ہماری حکومت نے ان سہولیات کی عوام تک فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں۔ بیماروں سے بچاؤ کو یقینی بنانے کیلئے عوام کے تعاون سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائیگا صحت سے متعلق خصوصی ایام کو مہنگے ہوٹلوں کے بجائے عوام کے ساتھ منایا جائیگا۔ حکومت ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت کو ایک مثالی ہسپتال بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال گلگت میں خواتین کیلئے جدید میڈیکل اور سرجیکل بلاک کے افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت کیلئے5کروڈ کےPC-1 کو بڑھا کر8کروڈ کرنے اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم کریگی گلگت بلتستان کے ڈاکٹر جو دیگر ملک کے دیگرحصوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں انکو بھر پور مراعات دے کر گلگت بلتستان لایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی،BISP کے کارڈ تقسیم کررہی تھی لیکن ہم نے قوم کو بھکاری بنانے کے بجائے پنجاب حکومت سے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں گلگت بلتستان کے ہونہار طالبعلموں کیلئے اضافی سیٹیں منظور کروائی جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کے غریب گھرانوں سے تعلق کرنے والے طالب علم پنجاب کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں سے فارغ التصیل ہوکر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور سٹی ہسپتال میں خدمات سر انجام دینے والے عارضی ملازمین کی تنخواہ بڑھا کر10ہزار کی جائینگی ۔ حکومت صوبے میں درپیش ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے جس کیلئے کالج آف فزیشن سے رابطہ کیا گیا اور گلگت بلتستان میں کالج آ ف فزیشن کا ریجنل آفس منظور ہوا ہے آئندہ دو ماہ میں ریجنل آفس کام شروع کریگا جس سے گلگت بلتستان میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کرنے کی سہولت اپنے صوبے میں میسر آئیگی ۔ہماری حکومت ڈسٹرکٹ ہسپتال، سٹی ہسپتال اور سکردو ہسپتال کو ڈاکٹروں کے ہاوس جاب کیلئے متعلقہ فورم سے منظور کرانے کیلئے رابطے میں ہیں امید ہے جس کا مثبت نتیجہ آئیگا۔ ہسپتالوں کی تعداد میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے ماضی میں ہسپتالوں کو بھی مسلکی رنگ دیا گیا جو انتہائی غیر مناسب تھا۔ ہماری حکومت گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دیگی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی واضع ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں امراض قلب کے ہسپتال کا ٹینڈر کیا جارہا ہے اور مناور کے مقام پر30جون سے قبل کینسر ہسپتال کا تعمیراتی کام شروع کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ خون خرابے اور لاشوں کی سیاست سے گلگت کو بہت نقصان ہوا ہے ۔ ہماری حکومت تمام اداروں میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائیگی گلگت بلتستا ن کے تمام ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میرٹ حاضری نظام نصب کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہسپتال گلگت میں سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس چوکی کے قیام کا اعلان کیا۔

No comments:

Post a Comment