تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Sunday, January 3, 2016

امن وامان کے بغیر کو ئی بھی معا شرہ تر قی نہیں کر سکتا ہے، محبوب گلگتی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) امن وامان کے بغیر کو ئی بھی معا شرہ تر قی نہیں کر سکتا ہے ۔ گلگت بلتستان میں قیام امن کے لیئے عوامی اکشن کمیٹی نے جو کام کیا ہے اس کو ہر آنے والی حکومت اپنا کر دار قرار دینے کے بجا ئے عملی طور پر کام کرے عوام پہ ٹیکس کا ڈرون حملہ قبول نہیں ہے عوام کے ساتھ سڑ کوں پرنکلا جا ئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار بالاورستان نیشنل فر نٹ کے مر کزی رہنما ء محبوب گلگتی نے اپنے ایک خصو صی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اب تک پی پی پی اور (ن) لیگ نے عوانم کو دھو کے میں رکھا ہے اور اندھیرے میں رکھ کر ان کے خلاف کام کیا ہے جس کی ہر گز اجا زت نہیں دی جا ئے گی ۔ اب کی بار عوام سڑ کوں پر نکل آئے تو حکومت کا تختہ الت کر دینگے ۔ کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف بی این ایف سیسہ پلا ئی دیوار ثابت ہو گی ۔

No comments:

Post a Comment