تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Monday, September 1, 2014

گلگت بلتستان کے عوام کے آزادی ،انقلاب مارچ سے سبق حاصل کریں،پروانہ کا پیغام۔


سکردو( پ ر)پاکستان میں مقیم گلگت بلتستان کے عوام اپنے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دھرنوں اور احتجاجی پرگراموں میں شرکت سے گریز کریں ، اسلام آباد میں حکومت اور عوام کے درمیان تصادم اور پر تشدد ہنگامہ آرائی نے ریاست میں ہیجانی کیفیت پیدا کی ہوئی ہیں ، یہ تصادم آئینی حقوق کے حامل پاکستان کے عوام کا حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چیئرمین منظور پروانہ نے گلگت بلتستان کے عوام کے نام ایک پیغام میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس ریاست میں حقوق مانگنے والوں کو گولی مار دی جاتی ہو، اور آئین کی تقدس اور اطلاق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو تشدد اور ظلم و بر بریت کا نشانہ بنایا جاتا ہو ایسی ریاست میں اپنے لئے آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے والوں کو اب اپنے مطالبے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے جو لوگ ایک آزاد قوم کو ظلم و بر بریت سے بھرے نظام کے حوالے کرنا چاہتے ہیں وہ قوم کے غدار ہیں ، گلگت بلتستان کے عوام انقلاب اور آزادی مارچ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی تشخص کو بحال رکھنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ جائیں ۔ منظور پروانہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں 35 سیٹیں رکھنے والی جماعت کے سربراہ کے مطالبات پر توجہ دینے والا کوئی نہیں۔ان کے کارکنوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں اور موت کے گھاٹ اتارے جا رہے ہیں ایسے حالات میں گلگت بلتستان کے لئے قومی اسمبلی میں سیٹوں کا مطالبہ کرنے والے گلگت بلتستان کے مذہبی و سیاسی نمائندے ہمیں یہ بتائیں کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو کس عذاب میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان کے کروڑوں عوام موجودہ نظام حکومت کے خلاف بغاوت کر رہی ہے ان حالات میں گلگت بلتستان کے عوام کے گردن میں اس نظام کا طوق پہنانے کے لئے الٹے پلٹے تجاویز دینے والے یہ کیوں نہیں سوچتے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ عمران خان اور قادری کے دھرنوں میں شریک عوام پر ریاستی اداروں کی طرف سے ظلم و بر بریت کو اپنے آنکھوں سے دیکھنے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کو فکر لاحق ہو گئی ہے کہ اگرہمیں اس نظام میں ووٹ دینے کا حق حاصل ہوا تو ہمارا کیا بنے گا۔ نواز حکومت عوام میں پاکستان کا اچھا امیج پیدا کرے تاکہ پاکستان کے عوام کی حب الوطنی متزلزل نہ ہو سکے، طاقت کے استعمال سے لوگوں کی وطن پرستی کو آزمانے کا سلسلہ نہیں روکا گیا تو پشیمانی اور ندامت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

No comments:

Post a Comment