تازہ ترین








آج شام 5 بجے سے 10 بجے تک اور کل 5 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سگنل آف رہینگے .

Monday, July 21, 2014

ہاسیس کھاری واٹر چینل سیلاب کی نذر،علاقے میں پینے کا پانی نایاب ۔کھڑی فصلیں ضائع ہونے کا خدشہ۔

غذر(اعجاز احمد)فمانی نالے سے آنے والی سیلابی ریلے نے گاؤں ہاسیس میں تباہی مچا دی،کھاری واٹر چینل میں ملبہ گرنے سے پانی کی سخت قلت ہے جبکہ فصلیں اور درخت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہ ظاہرکیا جا رہا ہے پانی کے بندش سے علاقہ مکینوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگ دریا کا گدلا پانی پینے پر مجبور ہیں۔علاقے کے عوام کا حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ کھاری واٹر چینل پر پکی حفاظتی بند بنایا جائے تاکہ سالانہ عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔

No comments:

Post a Comment